سرگودھا: 35 سالہ باپ نے 3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

0

سرگودھا میں 35 سالہ شخص نے اپنی3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ  پھلروان کی حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص نے3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔

 ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی۔

بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہےتاہم بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.