روس اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر مذاکرات جاری

ٹرمپ نے پیوٹن کی نئی START معاہدے کی توسیع کی پیشکش مسترد کر دی

ماسکو – روس اور امریکا نے اپنے باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں متعدد مذاکراتی دور مکمل کر لیے ہیں، جن میں فریقین نے سفارتی مشنز کے کام کو معمول پر لانے اور ویزوں کے اجرا کو زیادہ قابلِ توقع بنانے کے اقدامات کیے ہیں، یہ بات روسی خبر رساں ادارے تاس کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے شمالی بحر اوقیانوس کے محکمہ کے سربراہ، الیگزینڈر گوسروف نے کہا کہ دونوں ممالک کے ماہرین کی میٹنگز کے کئی دور منعقد کیے گئے، جن میں سفارتی مشنز کے اہلکاروں کی نقل و حرکت اور روزمرہ آپریشنز کو معمول پر لانے پر غور کیا گیا۔

الیگزینڈر گوسروف نے مزید کہا کہ روسی اور امریکی سفارتی مشنز کے لیے آپریٹنگ حالات کو معمول پر لانا ایک اہم ایشو سمجھا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کی جانے والی تازہ ترین ملاقات کچھ دن پہلے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتائج دونوں ممالک کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میزبان ملک میں سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر موجود پابندیوں کے نظام کو آسان بنانے میں بھی پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ مذاکرات کا عمل سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے