بھارت کے ہیوی لفٹ راکٹ نے امریکی مواصلاتی سیٹلائٹ بلو برڈ ۔6 کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا

0

سری ہری کوٹا – بھارت کے ہیوی لفٹ راکٹ ایل وی ایم 3ایم 6 نے امریکا کے سب سے بھاری مواصلاتی سیٹلائٹ بلو برڈ ۔6 کو زمین کے گرد مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچا دیا ہے۔ یہ بات یو این آئی کی رپورٹ میں سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق باہو بلی نامی بھارتی راکٹ بدھ کی صبح 8 بج کر 54 منٹ پر شار رینج سے روانہ ہوا۔ تقریباً 16 منٹ کی پرواز کے بعد راکٹ نے امریکی ای ایس ٹی موبائل اسپیس کے جدید مواصلاتی سیٹلائٹ بلو برڈ ۔6 کو 520 ڈگری کے سرکلر لو ارتھ آربٹ میں پہنچا دیا۔

یہ بھارت سے لانچ کیا جانے والا دوسرا امریکی سیٹلائٹ ہے اور اب تک کا سب سے وزنی امریکی مواصلاتی سیٹلائٹ بھی ہے۔ اس لانچ سے امریکا میں فور جی اور فائیوجی سروسز کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر بہتری متوقع ہے۔

بھارتی ادارے نیو سپیس انڈیا لمیٹڈ اور امریکی ادارے ایس ٹی اسپیس موبائل کے درمیان معاہدے کے تحت یہ کامیاب لانچ عمل میں آئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے خلائی شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.