سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ

0

ریاض – سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران سعودی عرب اور قطر کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

سعودی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ رابطہ دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، باہمی تعاون بڑھانے اور خطے میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.