سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی کرکٹرز کا پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا

0

کھیل ڈیسک — سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا ہے۔

کولمبو پہنچنے والے پہلے گروپ میں شاداب خان، فہیم اشرف، وسیم جونئیر اور سلمان مرزا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی سری لنکا پہنچ چکے ہیں۔

بی بی ایل میں مصروف آل راؤنڈر شاداب خان آسٹریلیا سے براہِ راست سری لنکا پہنچے ہیں۔ انہوں نے 3 جنوری کو سڈنی میں بگ بیش لیگ کا میچ کھیلا تھا۔ شاداب خان سری لنکا کے خلاف سیریز مکمل ہونے کے بعد دوبارہ سڈنی تھنڈرز کو دستیاب ہوں گے۔

قومی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان آج سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے مقابلے 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.