بنگلہ دیش حکومت نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی نشریات اور تشہیر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی

0

ڈھاکا — بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے پر بنگلہ دیش کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل کی نشریات اور تشہیر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش میں آئی پی ایل سے متعلق تمام نشریات فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے میچز، پروموشنز، اشتہارات اور ایونٹ کوریج پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ پابندی کا اطلاق 5 جنوری سے ہو چکا ہے اور یہ اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش میں شدید عوامی اور حکومتی ردعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ غیر معمولی قدم اٹھایا گیا۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے ساتھ امتیازی سلوک کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.