وینزویلا میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے، امریکہ فوجی کارروائی کے بعد معاملات سنبھال رہا ہے: اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے کا موقف

0

نیو یارک – اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نمائندہ نے کہا کہ وینزویلا میں شفاف انتخابات کا مطالبہ پورا نہیں ہوا اور 3 جنوری کو امریکی فوجی کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وینزویلا کی موجودہ صورتحال کئی سال سے خطے کے لیے خطرہ تھی، اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ پر سنگین الزامات عائد ہیں۔ امریکی نمائندے نے کہا کہ امریکی فوج نے کارروائی کی اور مادورو کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی نمائندے نے مزید کہا کہ وینزویلا کو دہائیوں سے داخلی عدم استحکام، اقتصادی مسائل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات امریکہ کے زیرِ نگرانی چلیں گے اور پڑوسی ممالک کو امن کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.