وینزویلا: عبوری صدر نے سابق مادورو کے حفاظتی کمانڈر کو برطرف کر دیا

0

کراکس – وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدر نکولس مادورو کی حفاظت پر مامور گارڈز کے کمانڈر جنرل خاویر مارکانو تاباتا کو برطرف کر دیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق، چند روز قبل امریکی فورسز نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں ایک کارروائی کے دوران صدر مادورو کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ اغوا کر کے نیویارک منتقل کر دیا تھا۔ اس امریکی کارروائی میں وینزویلا اور کیوبا کی افواج کے 55 اہلکار ہلاک ہوئے۔

کیوبا کے فوجی مادورو کی حفاظت کے لیے کراکس میں تعینات تھے اور کیوبا کی حکومت نے مارے جانے والے 32 فوجیوں کے نام جاری کرتے ہوئے امریکی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا کا صدارتی اعزازی گارڈ صدر مملکت کی حفاظت پر مامور باڈی گارڈز فراہم کرتا ہے۔ عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز مادورو کی سابق نائب صدر رہ چکی ہیں اور ان کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی ہیں۔

اس برطرفی کا اقدام عبوری حکومت کی جانب سے مادورو کے سابقہ وفاداروں کو ہٹانے اور انتظامی کنٹرول مضبوط کرنے کے سلسلے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.