امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کے لیے ’’بورڈ آف پیس‘‘ کے قیام کا اعلان

0

واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے نام جلد جاری کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے غزہ کی آئندہ انتظامیہ کے حوالے سے بھی اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو انتظامی امور سنبھالے گی۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد غزہ میں استحکام، بحالی اور مؤثر گورننس کو یقینی بنانا ہے۔

ادھر گزشتہ روز امریکی حکام نے میڈیا کو بتایا تھا کہ غزہ کے لیے مجوزہ عالمی استحکام فورس سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ دو ہفتوں میں جاری کی جائیں گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس بات پر شدید تحفظات ہیں کہ آیا حماس واقعی خود کو غیر مسلح کرے گی یا نہیں۔

امریکی حکام کے مطابق حماس کے غیر مسلح ہونے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے براہ راست یا بالواسطہ بات چیت کی جائے گی تاکہ غزہ میں کسی پائیدار سکیورٹی فریم ورک پر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے یہ اعلانات غزہ کے مستقبل، اسرائیل۔فلسطین تنازع اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.