بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے مسلمان شہری کی ہلاکت، پولیس کارروائی پر سوالات

Muslim citizen killed in violence by Hindu extremists in India, questions raised over police action

بھارتی ریاست اوڈیشہ کے ضلع بالاسور میں ایک مسلمان شہری تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا، جس کے بارے میں مقامی ذرائع اور سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مذہبی نعرہ لگانے سے انکار کے بعد پیش آیا۔ مقتول کی عمر 35 برس بتائی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک ہجوم نے شہری کو ہندو مذہبی نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کی ویڈیو سویڈن کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر اشوک سوائین نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے واقعے پر محدود کوریج پر تنقید کی۔

ابتدائی طور پر بھارتی پولیس نے درج کی گئی ایف آئی آر میں قتل کا ذکر شامل نہیں کیا اور مرنے والے شخص کے خلاف گائے کے تحفظ سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ بعد ازاں مقتول کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے قتل کی دفعات شامل کرتے ہوئے نئی ایف آئی آر درج کی۔

واقعے کے بعد انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے پولیس کارروائی، ابتدائی تفتیش اور مذہبی بنیادوں پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے