بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

0

اسلام آباد – بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی حکومت نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد اسلام آباد نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈھائی دہائی کے روایتی تعلقات کے باوجود کسی ملک کو دوسرے ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بنگلادیش نے ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے اس معاملے پر مؤقف اختیار کیا کہ بنگلادیش کی وجوہات معقول اور درست ہیں اور ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکومت نے بنگلادیش کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام ممکنہ سفارتی اور انتظامی معاونت فراہم کرے گی تاکہ بنگلادیش کی ٹیم کی تحفظ اور ورلڈ کپ میں شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے دورے پر بنگلادیش آنے والے وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے بنگلادیش نے انکار کر دیا تھا، جس نے تنازعے میں مزید تشویش پیدا کی تھی۔

حکام کے مطابق اگر بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے اپنے فیصلے کا جائزہ لے گا، جس سے عالمی سطح پر کرکٹ کے اہم ٹورنامنٹ میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان رابطوں میں زور دیا گیا ہے کہ کھیل کے میدان کو کسی بھی سیاسی یا سیکیورٹی بحران سے آزاد رکھا جائے تاکہ شائقین اور کھلاڑی دونوں محفوظ رہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.