پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بارساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 21100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد قیمت 5 لاکھ 51 ہزار 961  روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ دس گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت  میں 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 271 روپے بڑھکر 11911 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،عالمی منڈی میں 211 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 5293 ڈالر ہوگئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے