اسرائیل نے مسجد الاقصٰی میں جمعہ کی نماز کیلئے پیشگی اجازت اور 10 ہزار تعداد مقرر کردی

0

یروشلم – مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینی نمازیوں کے لیے مسجد الاقصیٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران حاضری محدود کر دی گئی ہے، اور تعداد 10 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ یہ پابندیاں رمضان المبارک کے آغاز پر نافذ کی گئی ہیں۔

اسرائیلی ادارے کوگات کے مطابق صرف وہی فلسطینی داخل ہو سکیں گے جن کے پاس پیشگی خصوصی اجازت نامہ ہوگا۔ مردوں کے لیے کم از کم عمر 55 سال، خواتین کے لیے 50 سال جبکہ 12 سال تک کے بچوں کو قریبی رشتہ دار کے ساتھ آنے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ پابندیاں صرف مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں پر لاگو ہوں گی، جسے اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.