ویسٹ انڈیز کی اٹلی کو شکست، شائے ہوپ کی شاندار نصف سنچری
ٹی 20 ورلڈکپ میں کھیلے گئے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے مقابلے میں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ روسٹن چیس اور شرفین ردر فورڈ نے 24، 24 رنز بنائے۔ میتھیو فورڈ نے 16 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اروومین پاول اور جیسن ہولڈر 9، 9 رنز تک محدود رہے، برینڈن کنگ صرف ایک رن بنا سکے۔
166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم 123 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اٹلی کے بین مانیٹی 26 اور جے جے سمٹس 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ انتھونی موسکا نے 19 اور گرانٹ سٹیورٹ نے 12 رنز بنائے۔
میچ سے قبل اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی نے کہا تھا کہ ابتدائی اوورز میں وکٹ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، جبکہ ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنا یا ہارنا اہم نہیں، ٹیم پلان کے مطابق کھیلتی ہے۔
ٹورنامنٹ کے دیگر میچز میں آج سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان مقابلہ ڈھائی بجے جبکہ افغانستان اور کینیڈا کی ٹیمیں شام ساڑھے 6 بجے مدمقابل ہوں گی۔