امریکا نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعلان کر دیا

0

واشنگٹن / اسلام آباد – امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغان طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ امریکا پاک افغان سرحد پر بڑھتی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کو طالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

ایلیسن ہوکر نے بتایا کہ اس حوالے سے ان کی پاکستانی سفارتکار آمنہ بلوچ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں موجودہ صورتحال اور کشیدگی کے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاک افغان سرحدی کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ صورتحال کو مناسب انداز میں سنبھال رہا ہے اور امریکا اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.