ایران کی پاسداران نیوی کا امریکی جہازوں کو ہرمز میں داخل ہونے کی چیلنج

0

تہران – ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے نیوی کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر امریکا واقعی آبنائے ہرمز سے جہاز نکلوانا چاہتا ہے تو اسے آکر دکھانا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوی کمانڈر نے مزید کہا کہ ابھی تک سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کوئی بڑا اقدام نظر نہیں آیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہرمز کھلوانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

کمانڈر نے واضح کیا کہ خلیج فارس ایران کا آپریشنل علاقہ ہے اور امریکا اگر چاہتا ہے تو وہاں سے واپس نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا توازن ایران کے حق میں ہے اور کسی بھی غیر مجاز مداخلت کا ایران بھرپور جواب دے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.