ایران پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ سے لاکھوں امریکی شہریوں کا انخلا ایک نیا چیلنج
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے اور ایران کے جوابی ردعمل کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کے لیے ایک نیا چیلنج بن گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق خطے میں دو لاکھ سے زائد امریکی شہری مقیم ہیں، جن میں سے تقریباً 18 ہزار افراد پہلے ہی امریکا واپس پہنچ چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار اور سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں۔ امریکا نے ان ممالک میں اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے، تاہم فلائٹس کی کمی کے باعث یہ عمل پیچیدہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب کویت میں امریکی سفارتخانے کی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں، جس سے انخلا کے عمل میں مزید مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔