اسلام آباد میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت مل گئی

اعلان کے مطابق شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دیے گئے ہیں جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کفایت شعاری اقدامات کے تسلسل میں مختلف کاروباری شعبوں کے لیے اوقاتِ کار میں نظرثانی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے، تاہم اس پابندی سے فارمیسی، ہسپتال، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس مستثنیٰ ہوں گے۔

اسی طرح ریسٹورنٹس، تندور، کریانہ سٹورز اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، مارکیز اور ایونٹ وینیوز بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے، اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کے مراکز، کلبز اور جم بھی رات 10 بجے تک کام کریں گے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور کاروباری طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے اوقاتِ کار پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے