وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو میجر سرجری کے بعد گھر منتقل کردیا گیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کوگلے کی کامیاب سرجری کے بعد شریف میڈیکل سٹی اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس پر پیغام میں بتایاکہ عید کے دن وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہسپتال سے صوبے میں سکیورٹی، صفائی سمیت دیگر تمام امور کی براہ راست خود نگرانی کی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ انہیں شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری  کے بعد  گھر منتقل کردیا گیا ہے،ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں گلے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ جسکے بعد انکی سرجری کرائی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے