شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کی برآمد پر کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اضافی چینی کی برآمد پر کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے۔ ملکی ضروریات سے زائد چینی برآمد کرنے اور کابینہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھا ہے۔ کہا شوگر انڈسٹری نے کرشنگ سیزن میں مقامی ضرورت سے زیادہ چینی بنائی۔ ایک ماہ کے اسٹریٹجک ذخائر کے بعد بھی ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی اضافی ہوگی ۔ اضافی چینی کی برآمد سے 500 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی قیمتیں پیداواری لاگت سے بہت کم ہیں۔ چینی کا بڑا ذخیرہ رکھنے پر شوگر انڈسٹری کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ اگلے کرشنگ سیزن میں بھی گنے کی ریکارڈ فصل کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذکا اشرف نے حکومت سے درخواست کی کہ کابینہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے۔ اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو بھی بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے