اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، یونین کونسلز کی تعداد 125 سے بڑھا کر 130 کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مجوزہ نوٹیفکیشن کا نیا ڈرافٹ شیئر کر دیا ۔ ڈرافٹ کی الیکشن کمیشن نے باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔
نئے ڈرافٹ کے مطابق اب اسلام آباد میں یونین کونسلز کی مجموعی تعداد ایک سو تیس ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی توثیق کے بعد ڈرافٹ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
کابینہ کی منظوری کے فوری بعد وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے وزارتِ داخلہ سے تین روز کے اندر حلقہ بندیوں اور یونین کونسلز کے حوالے سے تفصیلی ڈیٹا طلب کیا تھا
