بشکیک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
دونوں وزرائے داخلہ نے پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خطے میں کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کے پائیدار امن کے لئے سفارتی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
