خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبائی ہیلتھ پالیسی ، خیبر پختونخوا پیشہ وارانہ تحفظ و صحت قواعد، صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس میں ذاتی رجسٹریشن نمبرکے نظام کو بہتر اور مزید مؤثر بنانے کے لئے ترامیم کی منظوری دے دی ۔
وزیر اعلی سہیل خان کی صدارت میں کابینہ اجلاس ہوا جس میں اہم امور کی منظوری دی گئی ۔ کابینہ نے نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دی ۔ پالیسی کے تحت بہتر طبی خدمات، پائیدار مالی وسائل، جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا ۔ تربیت یافتہ طبی عملہ، شواہد پر مبنی فیصلوں اور مؤثر شراکت داری کے ذریعے عوام دوست صحت کا نظام یقینی بنایا جائے گا ۔ پالیسی کے تحت ثانوی اور خصوصی طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے آئی سی یو، سی سی یو، ٹراما اور برن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ کمزور کارکردگی والے صحت مراکز کو آؤٹ سورس کیا جائے گا جبکہ بزرگ شہریوں کے لیے جیریاٹرک میڈیسن متعارف کرائی جائے گی ۔ کابینہ نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو انٹرنیشنل کرین فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی اجازت بھی دے دی
