بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر دوبارہ لکھا جائے گا "اسرائیل کے علاوہ”، حکومت کا بڑا اعلان

بنگلہ دیش کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر 2026 سے ایسے نئے پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے جن پر دوبارہ یہ عبارت درج ہوگی کہ "یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے۔”

بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کے مطابق اس فیصلے کے تحت نئے پاسپورٹوں کی چھپائی رواں ماہ شروع کی جائے گی، جبکہ ان کی عوام کو فراہمی اکتوبر 2026 سے متوقع ہے۔

وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ضیاء الدین احمد نے بتایا کہ اس حوالے سے سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق نئی شق کی بحالی حکومت کے سیاسی مؤقف اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں رکھتا، اور نئے پاسپورٹ پر یہ عبارت اس پالیسی کو واضح طور پر ظاہر کرے گی۔ ان کے بقول یہ اقدام فلسطینی عوام کی حمایت اور بنگلہ دیشی عوام کے جذبات کی ترجمانی بھی ہے۔

واضح رہے کہ 2021 تک بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر یہ عبارت موجود تھی کہ "یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے۔” تاہم شیخ حسینہ کی حکومت کے دور میں نئے ای پاسپورٹ متعارف کراتے وقت یہ الفاظ بغیر کسی عوامی اعلان کے حذف کر دیے گئے تھے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے