گوجرانوالہ: گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی، کروڑوں کے ٹرانسفارمر اور تار خاکستر

آگ نے گرڈ سٹیشن کے ایم این ٹی اور ریجنل سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سٹور میں کروڑوں روپے مالیت کے ٹرانسفارمر اور تار موجود تھے جو خاکستر ہوگئے، ریسکیو 1122 کے پانچ فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف رہے۔

تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شعلے مسلسل پھیلتے رہے، اطلاع پر ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، آگ پر قابو پانے کے لئے رات گئے تک ریسکیو کا فائر فائٹنگ آپریشن جاری رہا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گرڈ سٹیشن کے اطراف حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے گئے تھے، آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی، آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری رہا، ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایم این ٹی سٹور میں لگی تھی، آگ لگنے کے وقت گیپکو ملازمین کام کر رہے تھے۔

گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ تاحال نہیں لگایا جا سکا، واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے