جماعت اسلامی کا پیٹرول پر لیوی اور ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے پیٹرول پر لیوی اور ٹیکس کے خلاف 7 اگست کو سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر بھتہ لیوی منظور نہیں ۔ نوجوان سڑکوں پر نکلیں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ منعم ظفر کراچی میں پیٹرول پربھتہ لیوی کیخلاف احتجاج کااعلان کرینگے، پرامن اور پر عزم رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی آرہے ہاتھوں لیا، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نورا کشتی کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم اتحادی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے