وفاق نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے، پہلے منصوبوں پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی

وفاقی حکومت نے صوبائی منصوبہ بندی وزراء کا چوتھا اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا، پلاننگ کمیشن نے تمام صوبوں سے ورکنگ پیپرز فوری طلب کر لیے۔

پلاننگ کمیشن نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ 25 جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی، تمام رپورٹس کا جائزہ اہم بین الصوبائی اجلاس میں لیا جائے گا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

صوبوں سے زرعی، صحت، ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور ماسٹر پلان سے متعلق فیصلوں پر پیش رفت طلب کی گئی، کیا زرعی، صحت اور برآمدات سے متعلق فیصلے صرف کاغذوں تک محدود رہے؟غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور شہری پھیلاؤ روکنے کے حکومتی دعوؤں کا کیا بنا؟

وفاق نے ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور آبادی کنٹرول کے منصوبوں کی کارکردگی، کسانوں کو بیج، کھاد اور زرعی سہولیات کی فراہمی اور برآمدات بڑھانے کے ضلعی منصوبوں کی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لی۔

پلاننگ کمیشن کے اجلاس میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے