پنجاب میں 16 مختلف ادویات کے غیرمعیاری اور جعلی ہونے کا انکشاف

پنجاب میں 16 مختلف ادویات کے غیرمعیاری اور جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، صوبے کے مختلف میڈیکل اسٹورز سے غیرمعیاری اور جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں۔

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں کارروائی کےدوران غیرمعیاری اورجعلی ادویات پکڑی گئیں،ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹس میں متعدد ادویات کےمخصوص بیچ غیرمعیاری، ملاوٹ شدہ یا جعلی قرار دیےگئے۔

متاثرہ ادویات میں دمہ اور الرجی کی علامات کیلئےاستعمال ہونےوالی دوا،خون کے لوتھڑے روکنے والی دوا، وٹامن بی کی کمی اوراعصابی مسائل کی دواسمیت پٹھوں کے کھچاؤکی دواشامل ہے،سانس اورکھانسی کےشربت میں مقررہ حد سے زیادہ نقصان دہ کیمیکل کی موجودگی بھی سامنے آئی۔

جانوروں کےعلاج میں استعمال ہونےوالی لمپی اسکن ویکسین اور مختلف بیکٹیریل بیماریوں کی دوا بھی غیرمعیاری یاجعلی قراردی گئی،جبکہ سوزش اورشدید الرجی کےعلاج والے انجیکشن کی دو کھیپ تحقیقات تک روک دی گئی ہیں،حکام نےمتاثرہ ادویات کی فروخت اور استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایت کردی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے