Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پنجاب میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے

نومبر 6, 2026

پاکستان اورتاجکستان کی فوج کے مابین مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق”دوستی-III” اسپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں اختتام پذیر

نومبر 6, 2026

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس، بروقت تکمیل اور معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت

نومبر 6, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 6
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ،آسٹریلیا جانے والا مسافر مشتبہ افغان شہری نکلا
پاکستان

ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ،آسٹریلیا جانے والا مسافر مشتبہ افغان شہری نکلا

EditorBy Editorنومبر 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ادارہ سفری دستاویزات اور شناخت سے متعلق جعل سازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے آسٹریلیا روانہ ہونے والے مسافر شہاب حسین کی شناخت اور سفری ریکارڈ میں اہم تضادات سامنے آنے پر اسے مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا ہے۔

مسافر کے قبضے سے یو این ایچ سی آر کارڈ اور پناہ کی درخواست برآمد ہوئی، ابتدائی پوچھ گچھ میں افغانستان کے راستے بیرون ملک جانے اور بھارتی شناخت ظاہر کرکے انڈونیشیا میں پناہ کی درخواست دینے کا انکشاف بھی ہوا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر شہاب حسین ولد یوسف علی، رہائشی کوئٹہ کو مشتبہ طور پر افغان شہری ہونے کے شبہے میں مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ مسافر آسٹریلوی شہری اہلیہ کی جانب سے اسپانسر کردہ پارٹنر ویزا پر پرواز UL184 کے ذریعے آسٹریلیا جا رہا تھا۔

امیگریشن ریکارڈ کی جانچ کے دوران آئی بی ایم ایس میں مسافر کی پاکستان سے روانگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں پایا گیا، اس کا پہلا دستیاب اندراج 2 ستمبر 2020 کو اسلام آباد آمد کا تھا، جو ایمرجنسی پاسپورٹ پر درج تھا۔

ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ افغانستان کے راستے دبئی اور بعد ازاں بھارتی پاسپورٹ پر انڈونیشیا گیا جہاں اس نے بھارتی شہری ظاہر ہو کر پناہ کی درخواست دی۔ مسافر کے قبضے سے 2018 کا یو این ایچ سی آر کارڈ اور پناہ کی درخواست بھی برآمد ہوئی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے

    نومبر 6, 2026

    پاکستان اورتاجکستان کی فوج کے مابین مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق”دوستی-III” اسپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں اختتام پذیر

    نومبر 6, 2026

    بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس، بروقت تکمیل اور معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت

    نومبر 6, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کیا نیتن یاہو کا دھڑن تختہ ہوگا؟

    نومبر 6, 2026

    آپ کسی تعارف کے محتاج نہیں

    نومبر 5, 2026

    پاکستان میں غربت کی بڑھتی شرح

    نومبر 4, 2026

    آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز سسٹم کا ملکی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار

    نومبر 3, 2026

    بیرونِ ملک ہزاروں پاکستانی قیدی

    نومبر 3, 2026

    امن، ٹرمپ اور مکہ اتحاد

    نومبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.