Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پنجاب میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے

نومبر 6, 2026

پاکستان اورتاجکستان کی فوج کے مابین مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق”دوستی-III” اسپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں اختتام پذیر

نومبر 6, 2026

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس، بروقت تکمیل اور معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت

نومبر 6, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 6
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»پنجاب میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے
پاکستان

پنجاب میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے

EditorBy Editorنومبر 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پنجاب میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے مطابق تمام تقرر و تبادلوں کے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد جہانزیب کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کیاگیاہے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کو سیکرٹری سروسز تعینات کیاگیاہے اورعلی جان خان کی بطور سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعیناتی کا 22 اکتوبر کو جاری کردہ حکم نامہ واپس لے لیاگیاہے۔صاحبزادی وسیمہ عمر کوسیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب تعینات کیاگیاہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین مینگل کو عہدے سے ہٹاکر محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دانش افضل کو سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کردیاگیاہے۔

ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کوسیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کیاگیاہے اورسمن رائے کوسیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب لگادیاگیاہے۔محمد اطہر مسعودکو ڈی جی کچی آبادیز پنجاب تعینات کیاگیاہے۔

سیدہ کلثوم حئی کو ڈی جی مانیٹرنگ محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کیاگیاہے اورعمرانہ توقیرکو ڈی جی لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب تعینات کردیاگیاہے۔

محمد طارق مسعود فاروقہ کو ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن تعینات کیاگیاہے۔

خضر حیات کو ایڈیشنل سیکرٹری انتظامیہ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب تعینات کردیاگیا اورامجد بشیرکو ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیاگیاہے۔کمشنر بہاولپور عرفان علی خان سے ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج واپس لے لیاگیاہے۔

افضال احمد قمرکوڈی جی ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیاگیاہے اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان بلال سلیم سے ڈی جی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج واپس لیاگیاہے۔

کریم بخش کو ڈی جی سوائل سروے پنجاب تعینات کیاگیاہے اورمحمد میثم عباس کو سپیشل سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات جنوبی پنجاب تعینات کیاگیاہے۔محمد نعیم کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ تعینات کیاگیاہے۔ذیشان شبیر رانا سے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج واپس لیاگیاہے۔سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن محمد اقبال کا تبادلہ کیاگیاہے اور انہیں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سلمیٰ سلیمان کو سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس سے تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات کیاگیاہے۔

لبنیٰ عثمان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی پنجاب تعینات کیاگیاہے۔ڈاکٹر نورالعین فاطمہ کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں اور اپیلٹ ٹربیونل میں اکاؤنٹنٹ ممبر کے طور پر مزید تعیناتی کی ہدایت کی گئی ہے۔کاشف منظور کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔

محمد سلیم کوڈی جی پبلک لائبریریز پنجاب تعینات کیاگیاہے اورحمود الرحمٰن کی خدمات مزید تعیناتی کے لیے وزیراعلیٰ آفس پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان اورتاجکستان کی فوج کے مابین مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق”دوستی-III” اسپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں اختتام پذیر

    نومبر 6, 2026

    بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس، بروقت تکمیل اور معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت

    نومبر 6, 2026

    پنجاب پولیس کے افسروں نے بے گناہ شہری کو عمر قید کی سزا کروادی۔ہائی کورٹ نے ملزم کو بر ی کردیا

    نومبر 6, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کیا نیتن یاہو کا دھڑن تختہ ہوگا؟

    نومبر 6, 2026

    آپ کسی تعارف کے محتاج نہیں

    نومبر 5, 2026

    پاکستان میں غربت کی بڑھتی شرح

    نومبر 4, 2026

    آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز سسٹم کا ملکی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار

    نومبر 3, 2026

    بیرونِ ملک ہزاروں پاکستانی قیدی

    نومبر 3, 2026

    امن، ٹرمپ اور مکہ اتحاد

    نومبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.