Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

آئرلینڈ: عالمی رہنماؤں کے عشائیے کے قریب دفتر سے دھماکا خیز آلہ برآمد

نومبر 14, 2026

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 14, 2026

خیبر پختونخوا ہ میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند پڑے ہیں۔صحت کارڈ ختم نہیں کریں گے اس میں خامیاں دور کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)جوہر نگار

نومبر 14, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 15
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری،خودکش بمبار سمیت 8 دہشت گرد ہلاک، میجر عمراور حوالدارعدنان وطن پر قربان
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری،خودکش بمبار سمیت 8 دہشت گرد ہلاک، میجر عمراور حوالدارعدنان وطن پر قربان

EditorBy Editorنومبر 14, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں کولپور، کردگاپ اور نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” (FAH) کے ایک خودکش بمبار سمیت آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ اور ڈرون حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک میجر اور حوالدار نے جامِ شہادت نوش کیا۔

​پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 13 نومبر 2026 سے مسلح افواج کی جانب سے بلوچستان میں کولپور اور نوشکی کے گردونواح میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں جن میں کوئٹہ تا تفتان قومی شاہراہ پر علاقے کا کنٹرول برقرار رکھنا اور گشت کرنا شامل ہے تاکہ مقامی ٹریفک کا تحفظ اور آپریشنز کا تسلسل یقینی بنایا جا سکے۔

​آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب کولپور کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

​ترجمان پاک فوج کے مطابق 14 نومبر 2026 کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے گشت پر مامور فوجی گاڑیوں کو مسلح کواڈ کاپٹرز (ڈرونز) کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں ضلع چکوال کے رہائشی میجر عمر منہاس ناصر اور کوٹلی ستیاں کے رہائشی حوالدار محمد عدنان خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

​آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کارروائی سے سیکیورٹی فورسز کے عزم میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ مقامی آبادی کے تحفظ اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشنز کی رفتار برقرار رکھی جائے گی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبر پختونخوا ہ میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند پڑے ہیں۔صحت کارڈ ختم نہیں کریں گے اس میں خامیاں دور کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)جوہر نگار

    نومبر 14, 2026

    لاہور:پولیس نے پیشہ ور بھکاری گرفتار کرلیا،لاکھوں روپے نقدی برآمد،مقدمہ درج

    نومبر 14, 2026

    عمران خان نے جنرل باجوہ سے کہا میں نے سیاست میں 20 سال لگائے ہیں،باجوہ نے کہاہم نے 70 سال لگائے ہیں۔فواد چوہدری

    نومبر 14, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے کون بنائے گا

    نومبر 14, 2026

    پیٹرول، عوام اور جماعت اسلامی

    نومبر 14, 2026

    امریکی انتخابات اور ڈیموکریٹس کی ذمہ داریاں

    نومبر 13, 2026

    جب چلتے نہیں تو سکے بنانے کا فائدہ کیا؟

    نومبر 12, 2026

    ڈیموکریٹس نے راستہ دکھادیا

    نومبر 12, 2026

    سعید علوی کاشعری مجموعہ زیست

    نومبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.