پشاور میں بریفنگ کے دوران صوبائی مشیر صحت لیفٹیننٹ جنرل(ر)نگار جوہر نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 4 کروڑ آبادی کے لیے صحت کے شعبے میں 30 ہزار 697 اہلکار تعینات ہیں، آبادی کے تناسب سے 18ہزار کے بجائے 64 ہزار بستروں کی ضرورت ہے۔
نگارجوہر نے مزید کہا کہ صوبے کے 124 سپتالوں کو سولرائز کیا جائے گا، 25 اضلاع کے اسپتالوں کے لیے طبی آلات کی خریداری پر 2 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ ختم نہیں کریں گے، اس کی خامیوں کو دور کریں گے۔

