لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کی متاثرہ تحصیلوں میں صفائی کمپنیوں کے کنٹریکٹ ختم کیے جائیں گے، جبکہ ان علاقوں میں ستھرا پنجاب اتھارٹی خود صفائی آپریشن سنبھالے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صفائی کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر اور صفائی کے ناقص انتظامات کنٹریکٹ منسوخی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ چاروں ڈویژنز کی کارکردگی پر سورس رپورٹ میں بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق منسوخ کیے جانے والے کنٹریکٹ دوبارہ کسی کمپنی کو نہیں دیے جائیں گے اور متعلقہ علاقوں میں اتھارٹی فوری طور پر اپنا آپریشن شروع کرے گی۔
اس سے قبل بھی ستھرا پنجاب اتھارٹی ناقص کارکردگی پر 29 تحصیلوں میں صفائی کمپنیوں کے کنٹریکٹ منسوخ کرچکی ہے۔

