Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سعودی عرب: یمن آپریشن کے سربراہ فہد السلمان عہدے سے سبکدوش، نئی ذمہ داری سونپ دی گئی

نومبر 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم میں سزا کی شرح پر تشویش کا اظہار،اینٹی ریپ ایکٹ لانے کا حکم دے دیا

نومبر 16, 2026

سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے مزید کمی

نومبر 16, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 16
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»دنیا»تھائی لینڈ کے جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک، 16 زخمی
دنیا

تھائی لینڈ کے جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک، 16 زخمی

EditorBy Editorنومبر 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آگ پیر 16 نومبر کو علی الصبح لگی۔ یہ واقعہ فوکٹ کے سیاحتی علاقے پٹونگ میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق آگ صبح تقریباً 3 بج کر 17 منٹ پر بھڑکی۔ اس نے ایک تجارتی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بعد ازاں شعلے قریبی عمارتوں تک بھی پھیل گئے۔

مقامی حکام کے مطابق متاثرہ عمارت میں موٹر سائیکلوں کا کاروبار ہوتا تھا۔ یہاں موٹر سائیکلیں فروخت کرنے کے علاوہ کرائے پر بھی دی جاتی تھیں۔

عمارت کی نچلی منزل پر موٹر سائیکلوں کی دکان قائم تھی۔ جبکہ بالائی منزلوں پر رہائشی کمرے موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق عمارت میں 100 سے زائد موٹر سائیکلیں کھڑی تھیں۔ ان میں پٹرول اور دیگر آتش گیر مواد بھی موجود تھا۔

مزید یہ کہ ٹائروں، ربڑ اور پلاسٹک کے پرزوں نے آگ کو تیزی سے پھیلنے میں مدد دی۔ عمارت میں دھوئیں کے گھنے بادل بھر گئے۔

آگ پھیلنے کے بعد عمارت میں موجود متعدد افراد پھنس گئے۔ دھوئیں کی شدت کے باعث ان کے لیے باہر نکلنا مشکل ہوگیا۔

امدادی کارکنوں اور فائر فائٹرز نے فوری کارروائی شروع کی۔ رائٹرز کے مطابق آگ بجھانے میں تقریباً دو گھنٹے لگے۔

حکام نے بتایا کہ واقعے میں 11 افراد جان سے گئے۔ جبکہ 16 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

رائٹرز کے مطابق زخمیوں میں 15 تھائی شہری اور ایک میانمار کا شہری شامل تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں کوئی سیاح شامل نہیں تھا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سعودی عرب: یمن آپریشن کے سربراہ فہد السلمان عہدے سے سبکدوش، نئی ذمہ داری سونپ دی گئی

    نومبر 16, 2026

    جے ڈی وینس کا 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر غور، حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا

    نومبر 16, 2026

    کویت میں 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت، میجر کا پینٹاگون پر سنگین غفلت کا الزام

    نومبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محقق ومصنف پروفیسر ڈاکٹر حمیدرضا صدیقی کی دو کتابوں کی اشاعت

    نومبر 16, 2026

    لاہور جم خانہ کلب کا قضیہ

    نومبر 16, 2026

    سالک کا کون مالک؟

    نومبر 16, 2026

    سردار کھوسہ کا رقصِ بسمل

    نومبر 15, 2026

    ڈگریوں کا ڈھیر، ہنر کا قحط

    نومبر 15, 2026

    نئے صوبے کون بنائے گا

    نومبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.