پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید دوہزار روپے کمی واقع ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 2 ہزار روپےکم ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 715 روپےکم ہوکر 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 864 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

