Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: Editor
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) خیبر کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران پراسرار بیماری سے 5 بچوں کی اموات ہوئیں، جن میں 3 کمسن بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل میں بچوں کی پراسرار بیماری سے اموات اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ رواں سال جون میں بنوں کے علاقے تختی خیل میں پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے 5 ، لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں7 اور صوابی کے علاقے…
ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کوگرفتار کر لیا گیا ہے ، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر پتلو کو10نومبر کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پولیس نے معروف ٹک ٹاکر انصر محمود عرف ‘مسٹر پتلو’ کو فراز گراؤنڈ میں گذشتہ ہفتے پیش آئے واقعے میں ہلاک ہونے والی ایک شہری کے اہلخانہ کو مبینہ طور پر صلح کے لیے مجبور کرنے اور دھمکیاں دینے سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر انصر محمود کی گرفتاری سیالکوٹ کے تھانہ صدر ڈسکہ میں…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گاؤں موزک میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کیے گئے ایک آپریشن کے دوران شدت پسندوں کی جانب سے مساجد میں قائم کیے گئے دو ٹھکانوں کو کلیئر کرتے ہوئے وہاں سے اسلحہ اور گولہ باردو کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔
میرا وزن بڑھا ہے ، میری بینائی تو ختم نہیں ہوئی ، مجھے سب نظر آتا ہے۔ وینا ملک نے خاموشی توڑ دی
وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو سے میزبانی کے میدان میں واپسی کی ہے، جس کے بعد انہیں وزن میں اضافے کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالیہ پروگرام میں انہوں نے وزن میں اضافے پر ہونے والی تنقید اور جسمانی خدوخال کا مذاق اڑائے جانے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ میں یہ سنتے سنتے تھک چکی ہوں کہ تم موٹی ہو گئی ہو، تمہارا وزن بڑھ گیا ہے اور تم بھینس جیسی لگتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب…
صغری صدف یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اب پنجاب کے لوگ اپنی دھرتی، اپنی ثقافت، زبان اور اپنے حقیقی ہیروز کے ساتھ دوبارہ جڑت پیدا کر رہے ہیں۔آجکل پورے پنجاب میں اپنی تاریخ اور ثقافتی شناخت کے حوالے سے جو آگاہی کی مہم چل رہی ہے، وہ نہایت حوصلہ افزا اور اطمینان بخش ہے۔ ایک وقت تھا جب پنجاب کے بیشتر لوگ اپنی دھرتی کے آزادی کے متوالوں، مزاحمت کاروں اور اپنے حقوق کیلئے لڑنے والے جنگجوؤں سے واقف ہی نہیں تھے، اس تاریخی ناواقفیت کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہم نے کئی حملہ آوروں اور ظالم حکمرانوں…
عرفان اطہر قاضی پاکستان کی سیاست میں ”باندر کلّہ “ کا کھیل کوئی نئی روایت نہیں، البتہ ہر دور میں اس کھیل کے کردار، تماشائی اور طریقہ واردات بدلتے رہتے ہیں۔ یہاں نظام سے مرادکوئی ادارہ ہرگز نہیں بلکہ ملک کا حکومتی اور انتظامی نظام ہے، جو ان دنوں اتحادی سیاست کے ہاتھوں اس قدر دباؤ کا شکار دکھائی دیتا ہے کہ حکومت کی اپنی مرضی اور اختیار بھی کہیں پس منظر میں چلے گئے ہیں۔ پنجاب کے روایتی کھیل باندر کلّہ میں ایک شخص کو کھونٹے کے ساتھ باندھ کر جوتے مارے جاتے ہیں۔ آج ہماری اتحادی حکومت کی…
کمپنی کی جانب سے جاری ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد انسٹا گرام پر کم عمر صارفین کو ان کی عمر کے مطابق تجربہ اور اضافی سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ میٹا نے اس ٹیکنالوجی کو اپریل 2025 میں متعارف کرایا تھا۔ اس موقع پر کمپنی کا کہنا تھا کہ انسٹا گرام صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے آرٹی انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ میٹا نے انسٹا گرام صارفین کی عمر کا تخمینہ لگانے والی ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا اعلان کیا…
پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں
میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔ شائستہ عباس ایک کمسن بیٹی کی والدہ تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد میرا نے اپنی بھانجی کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواستوں سمیت متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود برطانوی ہائی کمیشن نے مجھے ویزا جاری نہیں کیا۔ میرا اور شائستہ کی…
عالمی بازار میں اس وقت سونے کی قیمت32 ڈالر اضافے سے 4098 ڈالر فی اونس ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2744 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے ہوگئی۔
راولپنڈی میں اینکر،صحافی ربیعہ احسن کی موت کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ تاہم دوسری طرف اہل خانہ نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق 8 نومبر کو راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں واقع رہائش گاہ سے ربیعہ احسن کی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر گردن کے نیچے گولی لگنے کا نشان موجود تھا۔ ربیعہ احسن کے شوہر کے خلاف بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس کے مطابق انھیں فوری طور پر…
