اسرائیلی وزیر اعظم کو ٹرمپ کا فون ، ایران سے جنگ پر گفتگو

واشنگٹن : امریکی صدرڈونڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق گفتگو دونوں رہنماوں میں گفتگو ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی،وائٹ ہاؤس اور صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے گفتگو کی کوئی تفصیل جاری نہیں ہوئی۔

اس سے پہلے جی سیون سمٹ سے ہنگامی طور پر واپس آنے کے بعد صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا ٹھکانہ معلوم ہے لیکن ہم فی الحال انہیں نشانہ بنانا نہیں چاہتے،صدر ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط سرینڈر کا بھی مطالبہ کیا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے