ملک بھرسےجاری حج فلائٹ آپریشن میں تیزی آگئی،اب تک اکیس پروازوں کےذریعے 5 ہزار 250 سرکاری عازمین حج مدینہ منورہ پہنچےہیں،آج 13 حج پروازوں کےذریعےمزید 3 ہزار510 عازمین حج روانہ ہوں گے۔
پی اےاےحکام کےمطابق اسلام آبادسےچار،کراچی،لاہور،ملتان اورکوئٹہ سےدو دوجبکہ سیالکوٹ سے ایک حج پروازروانہ ہوگی،سرکاری عازمین حج کے فضائی آپریشن میں پی آئی اے،سعودی ایئربلیو اور ایئرسیال حصہ لے رہی ہیں۔
ملک کےدس حاجی کیمپوں کےذریعےمرحلہ وارتربیت،سفری دستاویزات اورویکسین فراہمی کاعمل جاری ہے ،حکام کےمطابق عازمین حج کی رہنمائی کے لیے پاکستانی اورسعودی ایئرپورٹس پر وزارت مذہبی امور کا عملہ چوبیس گھنٹے تعینات ہے،حج فضائی آپریشن اکتیس مئی تک بلا تعطل جاری رہےگا۔
