گلیشیئرز پگھلنے اور درجہ حرارت بڑھنے سے گلگت بلتستان میں سیلاب، رابطہ سڑکیں بہہ گئیں

گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع روندو میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

سیلابی ریلے سے طورمک اور دُوسنہ کے درمیان واقع ملاں پل بہہ گیا، جبکہ متعدد علاقوں میں آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے

موسمیاتی تبدیلی کے باعث شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

یہی صورتحال روندو میں سیلابی ریلے کا سبب بنی، جس سے رابطہ سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے