یونان کشتی حادثہ:غفلت کےمرتکب ایف آئی اے افسران کےگرد گھیرا تنگ

0

2023 کا یونان کشتی حادثہ۔۔۔۔ وزارت داخلہ نے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ایف آئی اے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔۔۔۔سفارشات پر عملدر آمد کرنے کی ہدایت
رپورٹ میں کہاگیاکہ 2023 میں ایف آئی اے کے تمام زونز میں ائیر پورٹس پر تعینات افسران کے خلاف تحقیقات اور اثاثوں کی چھان بین کی جائے گی ۔ آمدن سے زائد اثاثے ثابت ہونے پر ان افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور ایسے افسران کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی،مردان اور پشاور ائیر پورٹ پر تعینات افسران کےخلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔اس ضمن میں ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.