غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان پُرکشش مارکیٹ بن گیا ۔۔۔۔ چھ ماہ میں فارن انویسٹمنٹ میں 20 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔۔ جولائی سے دسمبر کے دوران ایک ارب 33 کروڑ ڈٓالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ۔۔۔۔ اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔۔۔۔
چین پاکستان میں 53 کروڑ 55 لاکھ ڈٓالر کے ساتھ سب سے بڑا سرمایہ کار ملک رہا ۔۔۔۔ چھ ماہ میں چین سے آنے والی سرمایہ کاری میں 40 فیصد اضافہ ہوا ۔۔۔۔۔ 13 کروڑ 43 لاکھ ڈٓالر کے ساتھ ہانگ کانگ دوسرا بڑا سرمایہ کار ملک ہے ۔۔۔۔ برطانوی سرمایہ کاری 10 فیصد بڑھ کر 10 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔۔۔ فرانسیسی کمپنیوں نے 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔۔
بجلی کا پیداواری شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا۔۔۔ پاور سیکٹر میں سب سے بڑی 49 کروڑ ڈٓالر کی سرمایہ کاری آئی ۔۔۔۔مالیاتی شعبہ 35 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔۔۔ تیسرا بڑا شعبہ تیل و گیس کی دریافت کا رہا۔۔۔ اس سیکٹر میں 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر انویسٹ کئے گئے۔۔۔۔