اسٹاک مارکیٹ کو تیزی راس نہ آئی،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 802پوائنٹس کی مندی

0

نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ۔۔۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی۔۔۔۔ فروخت کا دباؤ بڑھنے پر حصص بازار میں مندی لوٹ آئی ۔۔۔۔۔

شیئرز مارکیٹ کو تیزی راس نہ آئی ۔۔۔۔۔ 802 پوائنٹس کی کمی پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 42 پر بند ہوا ۔۔۔۔۔ آئل اور انرجی اسٹاکس سے سرمایہ کار نکلنا شروع ہو گئے۔۔۔ مندی کے باعث ٹریڈرز کو 104 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔۔۔۔۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مجموعی طور پر 76 کروڑ 72 لاکھ حصص کی تجارت ہوئی۔۔۔۔ کاروباری مالیت 31 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد رہی۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 215 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.