کراچی : کئی ملکوں سے مزید 70 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ کراچی پہنچنے پر 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقیوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔
بلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائیشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔
منشیات اسمگلنگ میں گرفتار 29، شراب نوشی پر 1 جبکہ دیگر الزامات پر 7 افراد کو امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا۔
30 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے گرفتار کر لیا۔
2 افراد کو قبرص سے، 1 شخص کو تاجکستان میں زائد المیعاد قیام پر، 6 افراد کو مفرور ہونے پر امارات سے، 1 شخص کو عراق سے، 2 کو ویزہ ختم ہونے پر عمان سے پاکستان واپس بھیجا گیا۔
مختلف الزامات کے تحت مزید 10 افراد کو سعودی عرب اور 1 شخص کو قطر سے ڈی رپورٹ کیا گیا۔