سب سےزیادہ انسانی اسمگلرز گوجرانوالہ میں ہیں:وفاقی وزیر اطلاعات

0

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان میں سبے زیادہ منظم اور متحرک انسانی اسمگلرز گوجرانوالہ میں ہیں۔۔۔ اب تک 436 اسمگلرز گرفتار کر لئے گئے ہیں۔۔۔جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جا چکے ہیں، ملزمان کی جائیدادیں بھی ضبط کی جا رہی ہیں۔ع انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے اوراس گھناونے جرم میں ملوث افراد کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ دو سال کے دوران وفاقی دار الحکومت میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، 2024 میں 1596 مجرموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا۔ 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء بر آمد کی گئیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا کہ اسلام آباد میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں جرائم کی شرح 11 فیصد کم ہوئی ہے ۔ ۔ اس وقت دارالحکومت میں 3159 سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے گئے ہیں جبکہ مشتبہ افراد کے خلاف 5000 سی ڈی آرز کا تجزیہ کیا گیا۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران ریڈ زون میں احتجاج کو روکنے کے لیے اخراجات سے متعلق سوال پر وزارت داخلہ کی جانب سے غیر واضح دستاویزات فراہم کی گئیں، اسپیکر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ درست دستاویز فراہم کی جائیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.