آسٹریا:شامی پناہ گزین کا چاقو سے حملہ،ایک آسٹرین شہری ہلاک

0

آسٹریا کا صوبہ (کارنتھیا) کے شہر (فلاخ) میں شامی پناہ گزین کا راہ گیروں پر چاقو سے حملہ۔۔

ایک آسٹرین شہری ہلاک ہو گیا۔۔۔ حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔۔

آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے اس حملے کو ’خوفناک‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا "کوئی لفظ مصائب، وحشت، خوف کو ختم نہیں کر سکتا۔”۔۔۔۔ آسٹریا میں اسلامی مذہبی کمیونٹی (IGGÖ) نے اس حملے کی مذمت کی۔

آسٹریا مختلف سیاسی پارٹیوں کے سیاست دانوں نے بھی مایوسی کے ساتھ سخت رد عمل کا اظہار کیا، اور سخت اقدامات کے مطالبات بھی کیے ہیں۔

حملہ آور کے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے دوران پولیس کو ایک اسلامی جھنڈا ملا۔ وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور 2020 میں آسٹریا آیا تھا، اسے سیاسی پناہ دی گئی تھی۔

آسٹریا کے شہر (فلاخ) میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.