امریکہ کا شہر نیویارک دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے جہاں ایک کمرے کا کرایہ 3 ہزار 926 ڈالر ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 11 لاکھ 38 ہزار 540 روپے ہے
امریکہ کا دوسرا مہنگا شہر سان فرانسسکو ہے۔۔ یہاں ایک کمرے کا کرایہ 3 ہزار 222 ڈالر ہے جو 9 لاکھ 34 ہزار 380 پاکستانی روپے بنتے ہیں
برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک کمرے کا کرایہ 2 ہزار 773 ڈالر ہے۔۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 8 لاکھ 4 ہزار 170 روپے بنتی ہے
سنگاپور میں ایک کمرے کے گھر کا کرایہ 2 ہزار 921 ڈالر ہے جو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے
شکاگو میں ایک کمرے کا گھر 2 ہزار 325 ڈالر میں مل جاتا ہے۔۔۔ پاکستانی روپے میں یہ رقم پونے سات لاکھ روپے ہے
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کرایہ 2 ہزار 159 ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں 6 لاکھ 26 ہزار روپے ہے
پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کرایہ 781 ڈالر ہے۔۔۔ یہ رقم سوا دو لاکھ روپے سے زیادہ ہے
ٹوکیو میں کرایہ 961 ڈالر ہے۔۔۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 2 لاکھ 78 ہزار 690 روپے بنتی ہے
کوریا کے دارالحکومت سیول میں کرایہ 1072 ڈالر ہے جو 3 لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے
چین کے شہر شنگھائی میں کرایہ 926 ڈالر ہے جو پاکستانی 2 لاکھ 68 ہزار روپے بنتے ہیں
مبئی میں کرایہ 406 ڈالر ہے جو ایک لاکھ 17 ہزار 740 پاکستانی روپے بنتے ہیں