پیوٹن کا مذہبی تہوار ایسٹر تک یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان

0

روس نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر پر یوکرین میں تین روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی افواج 19 اپریل کی شام چھ بجے سے پیر کی رات بارہ بجے تک حملے سے رکی رہیں گی۔

انہوں نے یوکرین کی طرف سے بھی اس عارضی جنگ بندی کا احترام کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ اگر یوکرین نے جنگ بندی دورانئے کی خلاف ورزی کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

روسی صدر کا کہنا ہےکہ عارضی جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ امن معاہدے کے لیے یوکرین کی سنجیدگی ظاہر کرے گا، روس ہمیشہ سے امن بات چیت کے لیے تیار رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے منصفانہ حل کے لیے امریکا، چین اور دیگر ممالک کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

دوسری جانب  امریکا نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ ایک نئی امن تجویز  پیش کی ہے جس کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی اور بالآخر جنگ کا خاتمہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیرس میں یورپی اتحادیوں سے ملاقات کے دوران امن تجویز پر گفتگو کی۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگر ایک پائیدار جنگ بندی ہو جاتی ہے تو امریکا روس پر عائد کچھ پابندیاں نرم کرنے پر تیار ہوسکتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.