نئی دہلی : بھارتی جھوٹے بیانیے کو بد ترین شکست ہوئی ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی میڈیا کی سازش بے نقاب ہوگئی ۔پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا۔
بھارتی میڈیا پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر الزام لگایا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان عالمی برادری کی ہمدردی بٹورنا چاہتا ہے۔
الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ ٹوئیٹر کی ہزاروں سے زائد پوسٹس میں مودی تنقید کی زد میں ہے۔ ہیش ٹیگ #ModiExposed، #IndianFalseFlag، #PahalgamDramaExposed سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا کی مربوط حکمت عملی بھارت پر بھاری پڑ گئی ہے۔پاکستانی میڈیا کی جاندار رپورٹنگ سے بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ دفن ہوگیا۔ دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام ہوگئی۔ متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا۔