امریکی تھنک ٹینک کونسل فارن ریلیشنز کی تہلکہ خیز رپورٹ۔۔۔ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرورسوخ ختم۔۔ چین اور پاکستان جنوبی ایشیا کی نئی طاقت بن کر ابھرے ہیں۔۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چین نے بازی پلٹ دی ۔۔۔ امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین نے اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں۔۔
پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا۔۔ خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہو گئی۔۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا۔۔
تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔۔ بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔
چین کی سرمایہ کاری اور سمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔۔ بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ دی۔۔ نگلہ دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات بھڑک رہے ہیں۔۔
مالدیپ میں "انڈیا آؤٹ” تحریک تیزی سے کامیاب ہو رہی ہے۔۔ مالدیپ نے چین سے دوستی بڑھا لی ہے
نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکاؤ بڑھ گیا۔۔ بھارت کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا۔۔ سری لنکا کے نئے صدر نے چین کی معیشت کو ماڈل قرار دے دیا۔۔