ریاض : سعودی عرب کی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں کے بعد تابکاری کے شواہد نہیں ملے۔
سعودی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن کے مطابق سعودی عرب اور ہمسایہ ممالک میں تابکاری کے اثرات نہیں محسوس کئے گئے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق تینوں جوہری مقامات کو کچھ دن قبل خالی کرایا گیا تھا، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بڑا دھچکا نہیں لگا کیونکہ مواد پہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران پرحملے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی، اسرائیلی عوام کو ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پرسختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔ امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایت کردی۔